حیدرآباد3اگست (یواین آئی )وبائی امراض کے علاج کیلئے مشہور حیدرآباد کے فیور اسپتال میں وبائی امراض کے مریضوں کی تعداد میں روز بروز اضافہ کو دیکھتے ہوئے آؤٹ پیشنٹ کے اوقات کو
دو بجے سے چار بجے شام تک کردیا گیا ہے ۔
مریضوں کی تعداد کے لحاظ سے کاونٹر اور ڈاکٹرس کی کمی سے مریضوں کو مشکلات کا سامنا تھا ۔
ہر روز اس اسپتال سے ایک ہزار تا ا1800مریض رجوع ہورہے ہیں۔